(24نیوز) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاغیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کوپہنچ چکا ، وزیراعظم کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے ملاقات کی، اس موقع پر کرپشن کے خاتمے، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کر پشن کا تحفظ اور احتساب کا خاتمہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا، اوپن ووٹنگ بل کی مخالفت ہارس ٹریڈنگ کو سپورٹ کرنا ہے، کسی بھی معاملے میں شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہوتا۔