روس: اپوزیشن لیڈرالیکسی ناولنی کی رہائی ، متعدد شہروں میں مظاہرے،  5 ہزار  افراد  گرفتار

Feb 01, 2021 | 11:24:AM

(24 نیوز) جرمنی سے واپس آنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی رہائی کے لئے روس کے متعدد شہروں میں مظاہرے کئے گئے، اس دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے 5 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں 80 سے زائد صحافی بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ یونین نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور احتجاج کے دوران ہونیوالی  گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ۔روس کے صدر  پیو ٹن کی حکومت نے مذمتی بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن لیڈر ناولنی کو جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں 17 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں