کپل شرما بیٹے کے بھی باپ بن گئے

Feb 01, 2021 | 12:08:PM

 (24نیوز)بھارت کے مقبول ترین 'دی کپل شرما شو' کے میزبان کپل شرما کے گھر  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کے ہاں پیر کی صبح کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان کپل شرما نے ٹوئٹر پر کیا۔کپل شرما نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'آج صبح ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی ماں گنی چھتراہ اور وہ بالکل ٹھیک ہیں'۔

میزبان نے مزید کہا کہ آپ تمام تر لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کپل شرما نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا شو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں