پاکستانی ائیر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتا،ائیر پورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا میں لاپتا ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈاکی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیر ہوسٹس پرکینیڈامیں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے، سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کا ایک فلائٹ بھی اسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتا ہوا تھا۔