کورونا ویکسین،ہمارا فوکس ضرورت مند پر ہونا چاہئے:وزیر خارجہ

Feb 01, 2021 | 13:11:PM

(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو زیادہ ضرورت مند  ہو  اسے پہلے کورونا ویکسین دینی چاہئے۔انتظامیہ کا فوکس ضرورت مند افراد کی طرف ہونا چاہئے۔

تفصیلاے کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی ہے  لیکن ہمیں کورونا ویکسین مزید درکار ہے، فروری کے آخر تک کورونا کی11لاکھ ڈوز درکار ہوں گی، امیدہےکہ  ویکسین کی مزید کھیپ جلد پہنچے گی۔انہوں نے کہا  ہماری کوشش ہےکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کوروناویکسین دیں، کوروناویکسین کی ڈوز کے لئے رجسٹریشن کا آسان طریق کارلانےکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت کو ویکسین کے لئے دیانتدارانہ سسٹم بنانا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں لائن توڑنے کی عادت ہے۔ ہمیں پہلے ان لوگوں کو ویکسین دینی چاہیے جو آسانی سے وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں ان میں  بیمار لوگ اور بزرگ شامل ہیں جبکہ جو ضرورت مند ہیں چاہے وہ وی آئی پی ہو یا کوئی اور جو زیادہ ضرورت مند ہے اسے ویکسین دینی چاہیے، اس معیار سے آگے بڑھنے پر آسانی ہوگی اور ہم پر انگلیاں بھی کم اٹھیں گی۔

مزیدخبریں