31 جنوری گزر گئی، اپوزیشن کی سازشیں دم توڑ گئیں، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی۔قوم کو پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے، اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی،عوام نے اپوزیشن کے ہر قول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔