احتساب کے نام پرسیاسی انتقام بے نقاب ہو چکا :مریم اورنگزیب

Feb 01, 2021 | 14:18:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا کہ اب وزیراعظم کو ٹی وی کے ذریعے پتہ چلے گا کہ عوام نے ان کی حکومت گرا دی ۔احتساب کے نام پرسیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد اب عمران صاحب کوٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جا چکے ہیں، آٹا چینی چور سلیکٹڈ کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو مذاق یہ عوام سے کرتے تھے اب وہی ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔ اوپن بیلٹ پر وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی ارکان ساتھ ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔
 

مزیدخبریں