ہمارے استعفے ایٹم بم ، ملک معاشی اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا:فیصل کریم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطےمیں ہیں۔عمران خان نے کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے مگر انہوں نے کرپشن میں ملک کوآگے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا، ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا، کل رات عوام پرپٹرول بم گرادیا گیا، 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی، البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمارکئے جارہے ہیں، جبکہ بنی گالہ کومستقل کیا گیا۔ کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔ براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔ استعفوں سے پیچھے نہیں ہٹھے ہمارے استعفے ایٹم بم ہیں جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں تخمینہ لگائیں تو پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا ہے، پاکستان کو روز بہ روز نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم کو ٹی وی اور بیوی سے پتا چلتا ہے پاکستان میں کیا ہورہاہے یہ اپنے خلاف حقیقت سننا پسند نہیں کرتے ہیں۔