ویکسین پر بھی سیاست، شرم کی بات ہے، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے، وفاق دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا۔
شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بلاول کہتے تھے لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لیکن وزیراعظم کو عوام کی بھوک کا احساس تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے اپنی ذمے داریاں سمجھتے ہوئے اربوں روپے صوبوں میں تقسیم کیے ، سندھ کے عوام زرداری اور پیپلز پارٹی سے پوچھتے ہیں کہ آٹا منہگا کیوں مل رہا ہے؟ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے لیکن اپنی ذمےداری پوری کریں گے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکو راج کی وجہ سے لوگوں کو دبایا جا رہا ہے، یہ ڈاکو راج اب نہیں رہے گا۔اسد عمر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید آج انہیں برے لگ رہے ہیں، پاناما کیس کے بینچ میں جسٹس (ر) عظمت سعید بھی شامل تھے، اس وقت تو مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، اس وقت انہیں اعتراض نہیں تھا، اب اعتراض کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعلی سندھ کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا، لیکن وزیر اعظم کو عوام کی بھوک کا احساس تھا، وفاق نے اپنی ذمے داریاں سمجھتے ہوئے اربوں روپے صوبوں میں تقسیم کیے، عمران خان بار بار کہتے ہیں سندھ کے عوام پر ظلم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ذمےداری لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ہے، سندھ کے عوام کا یہ حال ہوگیا ہے تو وفاق کو کردار ادا کرنا چاہیے یانہیں، ہم صوبے کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے خلاف کر رہے ہیں، بااختیار ہونا اور آزاد ہونا ایک چیز نہیں ہے۔اُن کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی لیے وفاق نے اپنی تمام ذمےداریاں پوری کیں، وفاق نے کوروناوائرس کے دنوں میں اپنی ذمے داری پوری کی، وزیراعظم عمران خان کو غریب اور مزدور طبقے کا خیال تھا، جب مستحق لوگوں میں پیسا تقسیم کیا جا رہا تھا تو وزیراعلیٰ کہہ رہےتھے کہ یہ مجرمانہ فعل ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے، وفاق دے رہا ہے، ویکسین پر بھی سیاست کی جارہی ہے شرم کی بات ہے، سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، سندھ حکومت کے ظلم و جبر کی بات کی جائے تو ان کو 18ویں ترمیم یاد آجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگنے والا، لیکن لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمےداری ہے، سندھ حکومت اور پولیس عوام کےجان و مال کا تحفظ صحیح انداز میں نہیں کر رہی، سندھ کےعوام اتنے ہی عزیز ہیں جتنے کہیں اور کے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جبر ہو اور لوگوں کو تحفظ نہ ملے اور وفاقی حکومت خاموش رہے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں، عوام خود کو محفوظ نہیں سمجھتے، جلد وزیراعظم عمران خان کو یہاں لے کر آئیں گے تاکہ وزیراعظم یہاں کے لوگوں کے ساتھ بات کرسکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام زرداری اور پیپلزپارٹی سے پوچھتے ہیں کہ سندھ میں آٹا مہنگا کیوں مل رہا ہے؟ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، لیکن اپنی ذمےداری پوری کریں گے، تبدیلی کے لیے سندھ سے زیادہ اور کوئی تیار نہیں۔اسدعمر نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول بھی سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ لیا ہے۔