(24نیوز )سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں، پارٹی ٹکٹ کیلئے امید وار 8 فروری تک درخواستیں ارسال کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ درخواست ایک لاکھ روپے کے بنک ڈرافٹ کے ساتھ صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائے ۔ درخواستیں 8 فروری تک زرداری ہائوس، اسٹریٹ 19 ایف 8 ٹو اسلام آباد یا بلاول ہائوس کراچی کے پتہ پر بھیجی جائیں ۔
سینٹ انتخابات ، پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے در خوا ستیں طلب کر لیں
Feb 01, 2021 | 17:21:PM