(24نیوز )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔جس کے بعد انہوں نے خو د کو گھر میں قر نطینہ کر لیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق حماد اظہر نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں خود کو گھر میں آئسولیٹ کر رہا ہوں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔