احتساب تیز،ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نئی احتساب عدالتیں احتسابی عمل کو تیز کرینگی۔
تفصیلات کے مطابق نئی عدالتوں کے قیام کیلئے چار سو ملین روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔ کراچی میں چھ، لاہور میں چھ، ملتان میں تین، پشاور میں چار ، اسلام آباد میں تین ، راولپنڈی میں ایک ، سکھر میں تین ، حیدرآباد میں تین اور کوئٹہ میں تین نئی احستاب عدالتیں قائم ہونگیں ۔
یہ عدالتیں مختلف شہروں میں قائم عدالتی کمپلیکس میں کام کرینگیں۔ عدالتوں کے قیام اور اخراجات کی منظوری دے دی گئی۔