وزیراعظم سے پرویزالٰہی کی ملاقات،سینٹ الیکشن کیلئے کامل علی آغاکے نام کی منظوری 

Feb 01, 2021 | 17:53:PM
وزیراعظم سے پرویزالٰہی کی ملاقات،سینٹ الیکشن کیلئے کامل علی آغاکے نام کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ق لیگ کی جانب سے سینٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دےدی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ،طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی ملاقات میں شریک ہوئے، حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے، ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومت نے سینٹ انتخاب کےلئے کمیٹی تشکیل دےدی،پنجاب کیلئے سینٹ حکمت عملی بارے کمیٹی میں چودھری پرویز الٰہی ،سردار عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور شامل ہیں، وزیر اعظم نے یقینی دہانی کراتے ہوئے کہاکہ سینٹ کے حوالہ سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی، وزیر اعظم نے دعوت قبول کر لی۔