(24نیوز )مسلم لیگ کے سنیئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مخالفین کے خلاف پروپپگنڈہ کر رہی ہے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میرے بھتیجے سے سات ایکٹر کے قبضے پر چار کروڑ ریکوری کر لی ،ہم سے کچھ ریکور کیا تو اس کے متعلق قوم کو کچھ تو بتائیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق مخدوم جا وید ہا شمی نے پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے بتا یا کہ پٹرول مہنگا کر کے عوام کی جیب کاٹی جا رہی ہے ۔ مہینے میں تین بار پٹرول کی قیمت بڑھا کر دوسرے ایشوز میں الجھایا جا رہا ہے۔قوم اب مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا تھا کہ جو تم کر رہے ہو تمہیں لینے کے دینے پڑجائیں گے۔ میں نے پوری زندگی اپنے آپ کو صاف رکھا ہے ,ایک ایک پیسے کا حساب دیا۔ پرویز خٹک کہتا ہے کہ چا ہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا دوں۔پی ڈی ایم سے کہتا ہوں کہ عمران خان کو نا ہٹائو وہ خود گر جائے گا،جا وید ہا شمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا وزیر اعلی نظر ہی نہیں آتا کہ کہاں ہے۔
پی ڈی ایم سے کہتا ہوں عمران خان کو نا ہٹائو ، حکومت مہنگائی سےہی گر جا ئے گی،جا وید ہا شمی
Feb 01, 2021 | 18:16:PM