وزیر اعلی پنجاب سے ہم خیال گروپ کے چیئرمین کی ملاقات،حمایت کا یقین دلایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارسے ہم خیال گروپ کے چیئرمین غضنفر عباس چھینہ کی ملاقات، عثمان بزدار کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
تفصیلات کے مطابق غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب جلد ہماری دعوت پر ہمارے حلقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہمارے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ تھل کی ڈویلپمنٹ لیے ایک ارب کے خصوصی پیکج کی منظوری دی ہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی تیمور لالی کا اس موقع پر کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب کسی بھی موقع پر مایوس نہیں کریں گے۔ ہمارے اضلاع کی جو بھی محرومیاں ہیں انہیں حل کرنے کی وزیر اعلی نے منظوری دی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔