(24 نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کاکہناہے کہ برآمدات 8 سال بعد مسلسل چوتھے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں ،جنوری 2021 میں ملکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جنوری میں 2 ارب14 کروڑ ڈالرکی مصنوعات برآمد کی گئیں ۔
عبدالرزاق داﺅد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گزشتہ سال جنوری میں برآمدات کا حجم ایک ارب 98 کروڑ ڈالر تھا،رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں 5 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت نے کہاکہ جولائی تاجنوری برآمدات14 ارب 24 کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہیں ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات 13 ارب50 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں ،
انہوں نے کہاکہ کورونا کی صورتحال اور عالمی منڈیوں میں مندی کے باوجود ہماری برآمدات بڑھیں ۔