(24 نیوز) یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ، کوسوو وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لئے آج اسرائیل جانا تھا تاہم کورونا کے باعث سفری پابندی کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل کرناپڑی۔
ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔خیال رہے کہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔