تتہ پانی درہ شیرخان سٹہڑہ سیکٹرز میں بھارتی افواج کی شدید گولہ باری، تین افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان سٹہڑہ سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلااشتعال شدید گولہ باری،تاہی مواڑہ کے رہائشی منظور شاہ کے مکان پر گولہ گرنے سے فیملی کے تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق زخمیوں میں عامر علی ولد بشارت عمر 15 سال، عریدہ بشارت ولد محمد بشارت عمر 18 سال، زبینہ منظور دختر محمد منظور عمر 28 سال شامل ہیں۔زخمیوں کوتتہ پانی ہسپتال لایا گیا ہے جہاں پر ان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ یا د رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 5 فروری کو سیز فائر لائن کوٹلی کا دورہ کرنا ہے۔