( 24 نیوز) پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو مسترد کر دیا،،پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے پٹرول مصنوعات کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیاہے۔منی مزدا ایسوسی ایشن کل بابو صابو چوک میں احتجاجی دھرنا دیگی۔پنجاب بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد کل احتجاجی دھرنے میں شریک ہوگی۔پنجاب بھر سے قافلے مرکزی دفتر پہنچنا شروع ہوگئے۔ ٹرانسپورٹرز انتظامیہ نے احتجاجی دھرنے کیلئے کنٹینر سجانے کا کام شروع کردیا۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنما کا شیر علی چوہدری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں۔ حکومت کسٹم پولیس،محکمہ ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیخلاف بابو صابو چوک میں دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہیگا۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے دوسرے رہنما تنویر احمد جٹ نے کہا کہ حکومت کی اداروں پر رٹ دیکھائی نہیں دے رہی۔دھرنے میں پنجاب بھر سے ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔