مودی انتظامیہ کو عمران خان فوبیا ہوگیا ، بیرسٹر سلطان محمو د

Feb 01, 2021 | 22:14:PM

 (24نیوز )سا بق وز یر اعظم آزا د کشمیر بیرسٹر سلطان محمو د چو دھری نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتظامیہ کو عمران خان فوبیا ہوچکا،مقبوضہ کشمیر ہندوستان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے تتہ پانی سیکٹر میں ہندوستانی گولہ باری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کل خود تتہ پانی کا دورہ کروں گا۔ سیز فائر لائن کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کرکے مودی انتظامیہ اپنا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے دکھارہی ہے ۔کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔

مزیدخبریں