پنجاب اسمبلی کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس 3 فروری کو طلب 

Feb 01, 2021 | 22:42:PM

(24نیوز)پنجاب اسمبلی کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا 52 واں اجلاس تین فروری کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر میں سکیل 11 پر آرٹیکل رائیٹرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پابندی ختم کرنے ،متحدہ علما بورڈ کو فنڈز کی فراہمی کا ایجنڈا بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔
اس کے علاوہ پی پی ایس سی کے ذریعے سکیل 12 فوڈ گرین انسپکٹر اور سکیل 9 فوڈ گرین سپروائزر کی بھرتیوں کی منظوری لی جائیگی،اجلاس میں سرکاری ملازمین کیلئے موبائل فونز کی خریداری کا ایجنڈا بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،لودھراں، چکوال اور سیالکوٹ ڈسٹرکٹ میں ای خدمت مراکز کی تعمیرکا ایجنڈا بھی منظورہو سکتا ہے،اجلاس میں نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کیلئے وفاق کی جانب سے ملنے والے فنڈز جاری کرنے  کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزیدخبریں