جسٹس (ر)عظمت سعید کو 1800 سی سی گاڑی دینے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو 1800 سی سی گاڑی دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے، وزارت قانون نے کابینہ ڈویژن کے خط پر احکامات جاری کئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر)عظمت سعید کو بطورچیئرمین کمیشن پٹرول اور مینٹیننس الاؤنس بھی ملے گا،ذرائع کاکہناہے کہ وزارت قانون نے وفاقی شرعی عدالت کو براڈ شیٹ کمیشن کا سیکرٹریٹ بنانے کا بھی فیصلہ کر لیاہے، براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ممبر کو 1300 سی سی گاڑی بھی ملے گی،جسٹس (ر)عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جائے گی۔