(24نیوز )مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے لئے بری خبر، ڈیری فارمز نے پھر سرکاری رٹ کو چیلنج کردیا ،کمشنر کراچی کی بنا منظوری کے دودھ مہنگا کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈیری فارمز نے 11 فروری سے دودھ کی قیمتوں میں فی لٹر 20 روپے اضافے کا اعلان کر دیا ۔ دودھ 120 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہوگا۔ڈیری فارمز کے اجلاس میں اس با ت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
قیمتو ں میں اضا فے کے بعد کمشنر کراچی،ضلع انتظامیہ، پرائس کنڑول کمیٹی بھی نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔یا د رہے کہ حکومت نے دودھ کی فی لٹر قیمت 94روپے مقرر کررکھی ہے۔