(24نیوز)بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر آنے والی دوسری اولاد بیٹا ہو گا یا بیٹی، نجومیوں نے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیف اور کرینہ کے گھر لڑکے یا لڑکی کی ولادت سے متعلق جہاں بہت سے لوگوں نے اندازے لگانے شروع کردیئے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور ان کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔
پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ کرینہ کے ہاں پیدا ہونیوالی لڑکی ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور ان کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔