اسلام آباد، حساس ادارے کا ملازم 3 بچوں اور بیوی سمیت مردہ حالت میں پائے گئے

Feb 01, 2021 | 23:14:PM
اسلام آباد، حساس ادارے کا ملازم 3 بچوں اور بیوی سمیت مردہ حالت میں پائے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں حساس ادارے کا ملازم 3 بچوں اور بیوی سمیت گھر میں مردہ حالت میں پایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ حساس ادارے کا ملازم 3 دن سے ڈیوٹی پر نہیں گیا تھا،ادارے کے ملازمین نے گھر چیک کیا تو ایک کمرے سے لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کاکہناہے کہ گیس لیکج کے باعث گھر کے تمام افراد کی موت ہوئی،جاں بحق ہونے والوں میں 56 سالہ رفاقت علی، 36 سالہ فقرال،11 سالہ حسنین، 7 سالہ آمنہ اور 6سالہ علی شامل ہیں،تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔