بھارت میں سنیما گھر کھولنے کی اجازت دیدی گئی

Feb 01, 2021 | 23:22:PM
بھارت میں سنیما گھر کھولنے کی اجازت دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت سنیما ہالز کو 100 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ سنیما ہال کرونا سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے، سنیما ہال اور تھیٹروں کے لئے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس پی او) بھی جاری کیا گیا۔
ایس او پیز کے تحت سنیما ہالز میں فلم بینوں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا جبکہ صفائی ستھرائی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا تاہم لوگ سنیما ہال اور تھیٹروں کے اندر دکانوں سے کھانے کا سامان خرید سکتے ہیں۔
 یاد رہے کہ گزشتہ سال کرونا وائرس کے باعث بھارت میں لاک ڈاﺅن کے آغاز میں ہی سنیما ہالز کو مکمل بند کردیا گیا تھا ۔