(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ میں گرین پارکس پر تجاوزات اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیرات کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقررکردی گئی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کیس کی سماعت کریں گے ۔
عدالت نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کو طلب کررکھا ہے، عدالت نے گرین پارکس پر قائم ہاوسنگ سوسائٹیوں پرہر قسم کی تعمیرات تاحکم ثانی روکنے کا بھی حکم دے رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر عدالت میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے ۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گرین پارکس پرتجاوزات کےخلاف کارروائی کا حکم دے۔
لاہورہائیکورٹ، گرین پارکس پر تجاوزات درخواست سماعت کےلئے مقرر
Feb 01, 2021 | 23:30:PM