انسداد کورونا مہم کیلئے 7 مقامات پر ویکسین سٹور کرنے کا فیصلہ

Feb 01, 2021 | 23:51:PM

(24 نیوز) انسداد کورونا مہم کیلئے 7 مقامات پر ویکسین سٹور کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 شہروں میں کورونا ویکسین کی سٹوریج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، وفاق اور صوبوں نے سٹوریج سینٹرز کے سسٹم پر اظہار اطمینان کیا ہے، صوبائی ویکسین سٹوریج سینٹرز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ 
پنجاب کی کورونا ویکسین لاہور اور راولپنڈی ،خیبرپختونخوا کی پشاوراورآزادکشمیر کی مظفرآباد میں سٹور کی جائےگی، اسی طرح سندھ کی کورونا ویکسین کراچی ،بلوچستان کی کوئٹہ اورگلگت بلتستان کی گلگت کے کولڈ سٹور میں ذخیرہ ہو گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد کی کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی سٹور میں ذخیرہ کی جائےگی،سٹوریج سینٹرز سے حسب ضرورت ویکسین دیگر شہروں کو بھجوائی جائےگی اورکولڈ سٹوریجز میں ویکسین کی آمد اور روانگی کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں