(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سینیٹ میں بطوراپوزیشن لیڈر استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ چیئرمین سینیٹ نے ملی بھگت سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نمائندے اپنا احتساب خود کرتے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پیر کی دوپہر سینٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتے، لہٰذا اپنی پارٹی کو استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ میں نےاستعفیٰ اپنی جماعت کو جمع کروا دیا ہے کہ میں قائد حزب اختلاف نہیں رہوں گا۔سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور سپیکر ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہیں، حکومت کی نہیں، سپیکر اور چیئرمین کا کردار غیر جانب دارانہ ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینا پڑا، چیئرمین سینیٹ کو ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا۔بل پر ووٹنگ کے دوران 30 منٹ کیلئے سینیٹ اجلاس ملتوی کیا گیا، لگتا ہے جیسے چیئرمین سینیٹ حکومت کی سہولت کاری کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2022 میں بطور کپتان اور بیٹسمن ناکام۔۔بھارتی میڈیا کا ایڈوانس واویلا