سرگودھا : شادی کے چار سال بعد خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سرگودھا میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں چاربچوں کی پیدائش ہوگئی، تاہم ایک بچہ انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال سرگودھا میں بھلوال کے رہائشی شاہد احمد کے ہاں شادی کے 4 سال بعد 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ بیٹوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں تاہم طبی امداد کے دوران ایک بچہ جاں بحق بھی ہوگیا۔ بچوں کو مزید بہتر دیکھ بھال کیلئے سول ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ۔۔۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکول 7 دن کیلئے بند