(24 نیوز) حکومت نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری کیلئے ایل پی جی کےاس گھریلوسلنڈرکی قیمت 2320روپے81 پیسے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیج پر دلہن کا انوکھا انداز۔۔ دلہا اور باراتی حیران ۔۔ویڈیو وائرل
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس عمرعطا بندیال کل چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے
واضح رہے کہ ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔