فرار ہونیوالے مشیروں کو حساب دینا ہو گا۔۔ شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، فرار ہونے والے مشیروں کو حساب دینا ہوگا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، کیا چیئرمین نیب سے کسی دن یہ سوال نہیں ہوگا، وزیراعظم کے مشیر فرار ہوگئے، فرار ہونیوالے مشیران اپنے اثاثوں کا جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ۔۔
لیگی رہنما نے کہا کہ احتساب میں یہ نہیں ہوتا کہ جعلی کیسز بنائے جائیں، نیب کا تماشہ لگا رہے گا، یہاں کرسیاں چھوڑنے کا نہیں ان سے چمٹے رہنے کا رواج ہے، نواز شریف علاج مکمل ہوتے ہی واپس آ جائیں گے۔لانگ مارچ عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا جھٹکا۔۔ انتہائی اہم وزیر پانچ سال کے لئے نااہل
ادھر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران ہو یا چینی کا، آج کسان کھاد کی عدم دستیابی پر دہائیاں دے رہا ہے، نیا پاکستان بنانیوالوں نے ملک کیساتھ کھیل کھیلا۔
ن لیگ کے خلاف کیسز میں 4 سال سے ایک پائی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے عمران خان کو چور ڈکلیئر کر دیا۔