امریکا جاناآسان۔۔ویزے کیلئے انٹرویو کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے نے 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیا ہے۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا ہےکہ مملکت میں ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے گیا جو سعودی شہری سیاحتی ویزے (بی1-بی2) کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لئے سفارتخانے یا قونصل خانہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کرکے درخواست ای میل کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آواز کی ملکہ لتا منگیشکر کی حالت میں بہتری