لبنان کی خراب معاشی حالت۔۔اسرائیل نے فائدہ اٹھایا۔۔17 جاسوسی نیٹ ورک پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی لبنان میں درپیش خراب معاشی اور اقتصادی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے میں در اندازی کی کوشش۔ لبنانی وزیر داخلہ نے اپنے ملک میں اسرائیل کے مفاد میں کام کرنے والے جاسوسی کے 17 نیٹ ورک پکڑے جانے کا انکشاف کیا ہے
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ اسرائیل اپنی ریاست کے قیام کے وقت سے لبنان اور دنیا بھر میں اپنے ایجنٹ متعین کر رہا ہے۔ اسرائیل کی ساکھ یہ بن چکی ہے کہ وہ دنیا کے طاقت ور ترین سراغ رساں ادارے رکھتا ہے۔اس حوالے سے ایک اہم سیکورٹی پیش رفت میں لبنانی وزیر داخلہ نے اسرائیل کے مفاد میں کام کرنیوالے جاسوسی کے 17 نیٹ ورک پکڑے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ ان نیٹ ورکوں کا کردار مقامی اور علاقائی سطح پر رہا ہے۔معلومات کے مطابق حراست میں لئے جانیوالے جاسوسوں کی تعداد 20 ہے۔ ان کے علاوہ 10 مشتبہ افراد کو بھی پکڑا گیا۔ یہ افراد بنت جبیل ، صور ، صیدا ، بیروت ، کسروان اور طرابلس میں پھیلے ہوئے تھے۔داخلہ سیکورٹی کے ذرائع نے 2009 کے بعد اس آپریشن کو اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔ اس آپریشن کو انتہائی حد تک خفیہ رکھا گیا اور اس کی تفصیلات کو منظر عام پر آنے سے روکا گیا۔معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاسوسی کا نیٹ ورک پوری لبنانی اراضی پر پھیلے ہوا تھا۔ان نیٹ ورک میں بھرتیوں کی زیادہ تر کارروائیاں سوشل میڈیا کے ذریعے عمل میں آتی ہیں۔ خراب معاشی حالات کے سبب لبنانیوں کی کافی تعداد ان جاسوسی کے نیٹ ورکوں کے ساتھ جڑنے پر مجبور ہو گئی۔ جہاں تک مالی رقوم کی منتقلی کا تعلق ہے تو یہ کام مختلف کمپنیوں (او ایم ٹی ۔۔ ویسٹرن یونین) کے ذریعے انجام دیا جاتا تھا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والی رقوم کا حجم چھوٹا رکھا جاتا تھا تا کہ وہ نظروں میں نہ آ سکے۔لبنانی داخلہ سیکورٹی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک اسرائیل کے لئے کام کرنے والے17 نیٹ ورکوں کے عناصر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ عدالتی شعبے کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔