(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی، انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں داخل کرا دیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رحمان ملک کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے، رحمان ملک چند روز قبل کورونا سے ٹھیک ہوگئے تھے۔آج اچانک طبیعت خراب ہونے پر فوری شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق رحمان ملک کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور ان کو پھیپھڑوں میں تکلیف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیثیت چیف 4392 کیسز کا فیصلہ سنایا۔ویڈیو لنک سماعت شروع کرائی۔۔چیف جسٹس گلزار احمد