(24 نیوز ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کی جانب سے کہا گیا ہےکہ برطانوی معیشت کو کساز بازاری کا سامنا ہے اور جی ڈی پی 0.6 فیصد سکڑے گی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت سمجھے جانے والے ’جی سیون “ گروپ کے رکن برطانیہ کی معیشت کو کساز بازار ی کا سامنا رہے گا اور جی ڈی پی مزید 0.6فیصد سکڑے گی جبکہ عالمی پابندیوں کا شکار جی سیون رکن روس کی جی ڈی پی 0.3 فیصد بہتر ہو گی اور یہ بات برطانیہ کیلئے باعث تشویش ہونی چاہیے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے جی سیون کے دیگر کسی بھی رکن کے سرخ رنگ میں جانے کی پیشگوئی نہیں کی ہے ،اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آو¿ٹ لک اپ ڈیٹ میں آئی ایم ایف نے برطانیہ کی جی ڈی پی میں گزشتہ برس 0.3فیصد اضافے کی پیشگوئی کی تھی جبکہ ا س بار 0.6فیصد تک سکڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جس کی وجہ برطانیہ میں بڑھتی ہنگائی اور اعلیٰ شرح سود کو قرار دیا جا رہا ہے ۔
برطانوی معیشت کو کساد بازاری کا سامنا ، آئی ایم ایف نے خبر دار کر دیا
Feb 01, 2023 | 00:46:AM