ایران کی پاکستان کو جرمانے کی دھمکی

Feb 01, 2023 | 12:09:PM

(ویب ڈیسک)ہمسائیہ ملک ایران بھی پاکستان کو آنکھیں دکھانے لگا۔ ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانے کی دھمکی دیدی۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مارچ تک اپنی سرزمین پر پاک ایران گیس پائپ لائن (Pak-Iran gas pipelines)منصوبے کا ایک حصہ تعمیر کرے، ناکامی پر 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2019ء میں طے پایا تھا۔

مزیدخبریں