شاہین شاہ آفریدی فیشن ڈیزائنر بن گئے

Feb 01, 2023 | 12:14:PM
شاہین شاہ آفریدی فیشن ڈیزائنر بھی بن گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی بہترین باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ اب ایک ڈیزائنر بھی ہیں۔ اس وقت فاسٹ باؤلر لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کا ڈیزائن بنانے میں مصروف ہیں۔

پی ایس ایل 8 کیلئے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ شاہین آفریدی خود ڈیزائن کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی نئی کِٹ تیار کررہے ہیں، جس طرح وہ وکٹ اڑاتے ہیں، ان کا کِٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اُڑا دے گا، اُمید ہے کہ مداحوں کو نئے ڈیزائن کو پسند آئے گا‘۔

پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔