سوال یہ ہے کہ دہشتگردوں کو کون واپس لایا: وزیراعظم شہباز شریف

Feb 01, 2023 | 12:46:PM
وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو تاریخ بھلا نہیں پائے گی، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم نے کہا کہ کس طرح کے پی دہشتگردوں کے ہاتھوں چلا گیا، سوال یہ ہے کہ دہشتگردوں کو کون واپس لایا، فوری اقدامات نہ کئے تو دہشتگردی پورے ملک میں پھیل جائیگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اور غیور عوام کی ہمت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے، خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو تاریخ بھلا نہیں پائے گی، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت 10 سال سے تھی، کہتے ہیں وفاق سے پیسے نہیں مل رہے،2010  سے لیکر آج تک 417 ارب روپے دیئے،417  ارب روپے کہاں گئے ؟ کہاں استعمال ہوئے ؟ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، بے نظیر بھٹو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنیں۔