ایف بی آر مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Feb 01, 2023 | 13:16:PM

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ہدف سے 214 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 1 سو 79 ارب روپے تھا۔

دوسری جانب ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جنوری میں 537 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، جمع کیے گئے محصولات ہدف سے 23 فیصد زائد ہیں، جنوری میں محصولات اکٹھا کرنے کا ہدف 533 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ہزار 9 سو 65 ارب روپے محصولات جمع کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ہزار 3 سو 67 ارب روپے محصولات جمع کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بہتری ،100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ایف بی آر کے مطابق براہ راست ٹیکسوں کی مد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 208 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 183 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے تھے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک 7 ہزار 4 سو 70 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں