الیکشن اسی وقت ہوں گے جب لیول پلینگ فیلڈ ہوگی: لیگی رہنماؤں کا اعلان

Feb 01, 2023 | 14:54:PM

(24 نیوز) لیگی رہنما کھل کر سامنے آنے لگے، الیکشن میں تاخیر کی باتیں کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن اسی وقت ہوں گے جب لیول پلینگ فیلڈ ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہرے معیار ن لیگ کے لئے کیوں؟ نواز شریف کو اقامے پر اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب عمران خان کی بیٹی کے معاملے پر خاموشی ہے، جسٹس کھوسہ کے بچے تحریک انصاف میں تھے اور وہ نواز شریف کو نکالنے پر لڈیاں ڈال رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈبل شاہ ہوتا ہے، یہ ڈبل نکاح والا عمران خان ہے، جس نے اپنی ٹانگ خود زخمی کی، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کا کیا قصورتھا ؟ انصاف کا ترازو برابر ہونا چاہیے، عمران نیازی کو نااہل کرنے سے کوئی نہیں بچاسکتا، انشاء اللہ وہ وقت آگیا ہے، یہ سب جیلوں میں جائیں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک تحریری جواب آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا، جس میں انہوں نے کہا میں ایم این اے نہیں ہوں، اس لئے کیس مجھ پر نہیں بنتا، کہا گیا یہ کیس پہلے سنا گیا، دوبارہ نہیں سنا جائے گا، اطہر من اللہ نے اس کیس سے معذرت کی تھی کیونکہ وہ کبھی عمران خان کے وکیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جواب سیدھا ہے کہ ٹیریان آپ کی بیٹی ہے یا نہیں؟ پچھلی تاریخ پر ان کے وکیل نے کہا میرا دانت ٹوٹ گیا ہے میں بات نہیں کرسکتا، اگر ایک وزیراعظم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا جاسکتا ہے تو کیا دوسرا بیٹی کو تسلیم نہ کرنے پر نہیں نکالا جاسکتا ؟ آرٹیکل 62 کے تحت دیکھنا ہے کہ آپ ایم این اے بن سکتے ہیں یا نہں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لیول پلینگ فیلڈ پاکستان کے نظام انصاف اور الیکشن کمیشن نے بنانی ہے، پچھلے دس سال عمران خان ان سب معاملات کے باوجود بچتے رہے ہیں، عمران خان تمھاری نہیں، آئین کی مرضی چلے گی، اگر اس ملک میں ناجائز اولاد چلے گی تو اسلامی اتار دیں، باسٹھ تریسٹھ کو کوڑے میں پھینک دیں، اگر تم صاف ہو تو تلاشی دے کیوں نہیں دیتے ؟ تمھاری گھر والی کے گھر سے ہیرے جواہرات نکلے ہیں، تمھاری مرضی نہیں چلے گی۔

مزیدخبریں