شعیب ملک 41 برس کے ہوگئے

Feb 01, 2023 | 15:55:PM
شعیب ملک
کیپشن: شعیب ملک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک یکم فروری کو اپنی41ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

عمر کے حوالے سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ایک بنگلہ دیشی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں ٹیم میں سب سے سینئر ہوں مگر آپ فٹنس کا کسی بھی 25سالہ کرکٹر سے موازنہ کرسکتے ہیں، سب سے ہم بات یہ ہے کہ میں میدان میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ مزید کھیلنے کی بھوک محسوس کرتا ہوں،اسی وجہ سے کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پْرعزم ہوں اور ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر سطح کی کرکٹ کو ایک ساتھ خیرباد کہیں گے مگر فی الحال جہاں بھی پرفارم کرنے کا موقع ملے اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں،ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کرکٹ سے تو پہلے ہی ریٹائر ہوگیا تھا مگر ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔