(24 نیوز) شیخوپورہ کے نواحی گاؤں صفدرآباد میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے میں 7 ملزمان نے خاتون فروا کرن کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور فروا کی جواں سال بھانجی ثناء کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
جہاں ملزمان نے برہنہ کرکے انتہائی شرمناک تشدد کیا اور اسکی نازیبا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں معروف کاروباری شخصیت محمد لاکھانی اور ڈرائیور زخمی
واقعے پر پولیس نے روایتی کردار نبھاتے ہوئے ایف آئی آر تو درج کرلی لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
متاثرہ خاتون کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔