ڈالر کے آفٹر شاکس جاری،درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48 روپے مہنگا

Feb 01, 2023 | 18:05:PM

(24 نیوز)ڈالر کی قیمت تیزی سے بڑھنے کے آفٹر شاکس جاری ہیں،بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی ڈالر کیساتھ ہی بڑھنے لگیں۔ 
تفصیلات کے مطابق درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48 جبکہ درجہ اول کا 50 روپے تک مہنگا ہوگیا،ڈالر مہنگا ہوتے ہی گھی اور آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ 
درجہ دوم کا ایک کلوگھی کا پیک 4 روپے مہنگاہوا،درجہ دوم کا گھی ہول سیل میں 428 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ پرچون میں صارفین کو اضافے کے بعد540 روپے کلومیں ملے گا۔
درجہ اول کا گھی اور آئل 1 ہفتے میں 40 روپے تک مہنگا ہوا ہے،درجہ اول کا گھی 550 روپے کلوتک فروخت ہورہا ہے۔
شہریوں نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں زبردست اضافے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہی ہے اور حکمران میوزیکل چیئر کی گیم کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ

مزیدخبریں