پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Feb 01, 2023 | 18:57:PM
پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن، سپیکر پنجاب اسمبلی اور  پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدارکو خط لکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنے خط میں الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی بلکہ خط میں کہا ہےکہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لےکر  آگے بڑھنا چاہیے، خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 'گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے'۔