عمران خان کا ایک اور یو ٹرن ،اب کی بار جنرل فیض کو بھی نشانے پر لےآئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )زمان پارک لاہو رمیں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا اعلی سطحی اجلاس ختم ہو گیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کو واپس لانے کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹی ٹی پی کو واپس لانے کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نے ٹی ٹی پی کو واپس پاکستان میں آباد کرنے کی بطور وزیر اعظم اجازت نہیں دی تھی،اکتوبر 2021 میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ میرے پاس آئے تھے،انھوں نے تجویز دی کہ ٹی ٹی پی کے 20سے 25ہزار بندوں کو واپس قبائلی اضلاع میں آباد کرنا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جنرل فیض حمید اور اس وقت کےآرمی چیف کو بتایا کہ آپ لوگوں کو صحیح لگتا ہے تو فیصلہ کردو،خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی نے اس کے خلاف آواز بلند کی ان کو معلوم نمبروں سے دھمکایا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی اراکین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ملک میں دوبارہ عمران خان نے بسایا تھا۔