شرمیلا فاروقی پنک بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پنک بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں اور ڈرائیونگ سیٹ سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے آج خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا، جس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے ہمراہ خواتین نے کیا جبکہ اس بس کو شرمیلا فاروقی نے چلایا۔ شرمیلا فاروقی نے بس میں لی گئی سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے آج کے دن کو خواتین مسافروں کے لئے تاریخی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بسیس کراچی کی خواتین کے لیے وقف کی گئیں ہے ۔
What a historic day for women commuters in karachi, a dedicated #PinkBusKarachi for women. Great initiative by @BBhuttoZardari @MuradAliShahPPP @SindhGovt1 #Proudjiyali pic.twitter.com/5FGEN9rO0y
— Sharmila Sahibah faruqui S.I???????? (@sharmilafaruqi) February 1, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنک بس سروس بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا ایک زبردست اقدام ہے.پنگ بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل ویمن بینک کا قیام کیا، یہ وہ جماعت ہے جس نے خواتین کو ترجیح دی ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شرجیل میمن کی بیماری کے باوجود یہ کام نہیں رُکا، آج پاکستان میں خواتین کے لیے یہ بس شروع کی جا رہی ہے۔