میدانی علاقوں میں دھند ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Feb 01, 2023 | 19:14:PM

(24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے، شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، جمعرات کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع جزوی ابرآلودرہے گا ۔

یہ بھی پڑھیںسونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ 

واضح رہے کہ پنجاب میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا ہے, چترال، دیر ، سوات، مالاکنڈ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ،برفباری ہو سکتی ہے.

مزیدخبریں