قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سر گیری فیلڈ سوبرز اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کو آئی سی سی کی جانب سے سر گیر ی فیلڈ سوبرز ایوارڈ سے نواز دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سر گیری فیلڈ سوبرز ایوارڈ اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر ٹرافی سے نواز ا ہے ۔
PCB Chairman and ICC Director Mr Najam Sethi presents Sir Garfield Sobers Trophy for ICC Men's Cricketer of the Year and ICC Men's ODI Cricketer of the Year award to Pakistan captain Babar Azam.#ICCAwards pic.twitter.com/96ulFDhGi7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز کو دوسری بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، بابر اعظم نے 2022 میں 3 سنچریوں کی مدد سے 679 رنز اسکور کیے تھے۔
View this post on Instagram
بابر اعظم کیلئے یہ سال بہترین رہا ہےکیونکہ اس سال انہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں ، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے کےبعد انہوں نے سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی بھی اپنے نام کی ہے ۔
Double delight for Babar Azam ????
— ICC (@ICC) January 26, 2023
After being named the ICC Men's ODI Cricketer of the Year, the Pakistan star bags the Sir Garfield Sobers Trophy for the ICC Men's Cricketer of the Year ????#ICCAwards