ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز: ڈیزل کی قیمتوں کے باعث ریلوے نےٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، اس لئے ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔